چین: صوبہ سیچوان میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 100 زخمی

بیجنگ:  زلزلہ کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ چینی میڈیا کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعددعمارتیں منہدم ہو گئیں۔ حکام کے مطابق ملبے سے سات افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ سیاح بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس فورس کے دستے پہنچ چکے ہیں جبکہ امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو کا کام بھی تیزی سے جاری ہے
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.