Breaking News

چین کے ساتھ آزاد تجارت ،پاکستان کو3.9ارب ڈالر کا خسارہ

وزارت تجارت نے چین کے ساتھ آزاد تجارت کے دوسرے مرحلے کے لیے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا ہے ،سٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ معاہدے سے قبل ایف ٹی اے کے پہلے مرحلے کے بعد پاکستانی برآمدات پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے ذرائع کے مطابق سال 2007 میں چین کے ساتھ ایف ٹی اے کے بعد سال 2013 میں چین کے لیے پاکستان کی برآمدات کی مالیت 2.6 ارب ڈالر رہیں جبکہ چین سے پاکستان کے لیے برآمدات کی مالیت5.6 ارب ڈالر رہیں،
اس طرح ایف ٹی اے کے باوجود پاکستان کو3.9 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ چین نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ 5.5 ارب ڈالر کی تجارت کا ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، چین کے اس موقف سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ چین سے درآمدی کنسا ئنمنٹس میں وسیع پیمانے پر انڈرانوائسنگ کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ نجی شعبے کی جانب سے وزارت تجارت کو بھیجی گئی تجاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے کے پہلے مرحلے کا معاہدہ طے ہونے کے بعد چین کی مجموعی تجارت میں پاکستان کو مطلوبہ حصے کی تجارت نہیں مل سکی لہٰذا دوسرے مرحلے میں حکومت پہلے مرحلے میں موجود خامیوں کا تدارک کرے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved