ڈار کیس کو طول دینا چاہتے ہیں: فواد، مجوزہ آئینی ترمیم کا نشانہ ادارے ہیں: بابر

تحریک انصاف کی جانب سے ایک بار پھر نون لیگ پر شدید تنقید کی گئی۔ فواد چودھری کہتے ہیں علی بابا اور 500 چور مل گئے ہیں، اسحاق ڈار نیب کیس کو طول دینا چاہتے ہیں، ہم نے عدالتوں میں پوچھے ہر سوال کا تفصیلی جواب دیا لیکن نون لیگ والے احتسابی عمل سے بھاگ رہے ہیں۔

سینیٹر بابر اعوان بھی خوب گرجے برسے، کہتے ہیں شہباز شریف کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے، جمہوریت بچانے کیلئے فوراً نئے انتخابات ہونے چاہیں، آئین میں ترمیم کر کے 4 سے 5 بڑے اداروں کو نشانہ بنایا جائے گا، آرمی ایکٹ میں بھی ترمیم لانے کی اطلاع ہے۔ بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ ججز کی عمر کے حوالے سے بھی ترمیم لائی جا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*