ڈرامہ ‘ عینک والا جن’ سے شہرت پانی والی اداکارہ نصرت آرا انتقال کر گئیں

ڈرامہ " عینک والا جن" سے شہرت پانی والی اداکارہ نصرت آرا انتقال کر گئیں، نصرت آرا طویل عرصے سے علیل تھی، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقییقی سے جا ملیں۔ اداکارہ نصرت آرا نے عینک والا جن میں بل بتوڑی کا کردار نبھایا تھا اور یہ کردار ان کی پہچان بن گیا، لوگ انہیں ان کے اصلی نام سے نہیں بلکہ ’بل بتوڑی‘ کے نام سے جانتے ہیں ،شہرت اور مقبولیت کے باوجود نصرت آرا نے زندگی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی میں گزارے، ایک سال قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا ، تاہم وسائل نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے علاج کے لیے حکومت سے اپیل بھی کی تھی۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.