ڈنمارک میں نقاب پرپابندی کااطلاق آج سے، مسلمان خواتین کے مظاہرے

کوپن ہیگن (01 اگست،2018)یورپی ملک ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پرمسلمان خواتین کے نقاب لگانے پرپابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیاہے، اس موقع پر نقاب پر پابندی کے خلاف کوپن ہیگن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے مسلمان خواتین نے نقاب پر پابندی کے خلاف پمفلٹ تقسیم کیے، خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اُتاریں گی۔

ڈینش دارالحکومت میں آج مسلمان خواتین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں غیرمسلم خواتین بھی نقاب پہن کر مظاہرہ کریں گی۔

ڈنمارک میں آج سے مسلم خواتین پر عوامی مقامات پر چہرے پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انھیں وہاں سے گھر جانے کے لیے کہیں گے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کا بل مئی میں پاس کیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہورہا ہے۔

 
 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.