ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، گولی لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

لاہور: (بادبان نیوز) لاہور رنگ روڈ پر ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران بے رحم گولی نے 14 سالہ لڑکے کی زندگی چھین لی۔ دنیا نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

واقعہ رنگ روڈ پر پیش آیا، راہ گیر نوجوان کی ہلاکت معمہ بن گئی، اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ واقعے کے بعد لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈولفن اہلکاروں کو گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے ملبہ ملزموں پر ڈال دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*