ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

 :
اسلام آباد 13ستمبر 2018:ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ حکومت پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاپان کے سفیر Mr. Takashi Kuraiسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی :
ڈپٹی سپیکر نے جاپانی سفیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دہائیوں پرانے دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور پاکستان کی موجودہ حکومت جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے اور تجارت سرمایہ کاری ، اقتصادی اورافرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کومزید فروغ دینا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت بے روز گاری پسماندگی ، کرپشن کا خاتمہ اور بیرونی قرضوں کے حجم کو کم کرنا موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لیے جاپان جیسے دوست ممالک کا تعاون درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی قوم ایک بہادر قوم ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپانی قوم نے مشکل حالات کا جس ثابت قدمی سے مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ 
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اقتصادی گیٹ وے ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے انہوں نے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں اور جاپان کے سرمایہ کاران سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے سفیر سے کہا کہ وہ جاپان کے سرمایہ کاروں کو جاپان میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے اور نوجوانوں کوفنی تعلیم دینے کے لیے فنی تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے قیام کے لیے جاپان کا تعاون قابل ستائش ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ا فرادی قوت کی ترقی موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور سائنس اور فنی تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے جاپان میں ہونے والے حالیہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ 
جاپان کے سفیر Mr. Takashi Kurai نے جاپان کے لیے ڈپٹی سپیکر کے تاثرات کوسراہتے ہوئے کہا ان کی حکومت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور موجودہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے موجودہ حکومت کا قانون وانصاف کی حکمرانی اور سماجی مساوات اور معاشی ترقی کے ویژن کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین اقتصادی اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے دیرینہ تعاون موجود ہے اور ان کی حکومت دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو پاکستان میں اقتصادی اور معاشی شعبو ں میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے محمد قاسم خان سوری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ 

Sohail Rana
CEO Baadban TV
Daily Post International

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.