ڈیفنس کراچی میں سابق گورنر محمد زبیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ: سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ صبا ایونیو سے اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ ایک گاڑی نے انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم جب انہوں نے گاڑی میں سوار ملزمان کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھا توانہوں نے گاڑی دوڑا دی۔ 

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ انہیں تین چار سال سے دھمکیاں مل رہی ہیں، لیکن نہ انہوں نے سیکیورٹی مانگی اور نہ ہی حکومت نے مہیا کی ہے۔