Breaking News

کارکن کامران ٹیسوری کی اہمیت سمجھنےسے قاصرہیں: فیصل سبزواری

 

 

تفصیلات فیصل سبزواری نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش تھی جلد سےجلد یہ مسئلہ حل ہوجائے، مگر ایسا نہیں‌ ہوا.

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ چند روزسے انتہائی افسوس ناک صورتحال ہے، جس کا دکھ ہے، کارکن کامران ٹیسوری کی اہمیت سمجھنے سے قاصر ہیں، معلوم نہیں کامران ٹیسوری کو کیوں اتنی اہمیت دی گئی.

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکی مرضی اصولوں کےمطابق ہوگی، توسب کی مرضی ہوگی، فاروق ستارکی مرضی اصولوں کے خلاف ہوگی، تو کوئی نہیں مانے گا. 22 اگست سے پہلے بھی ایم کیوایم کا ایک آئین تھا، 22 اگست کے بعد ایم کیوایم کو آئین کےتحت چلنا تھا.

انھوں‌ نے کہا کہ معلوم نہیں فاروق ستار کو مشورے کون دے رہا ہے، ہم کل بھی فاروق ستار کا انتظار کرتے رہے مگر وہ نہیں آئے، کارکنان اور عوام ہم سے سوال کررہےہیں کہ مسئلہ کب حل ہوگا.

فاروق ستارکے دستخط کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے‘ الیکشن کمیشن

ان کا کہنا تھا کہ چارروز سے پارٹی کی سرگرمیاں تقریباً معطل ہیں، فاروق ستار کئی بار کہہ چکے ہیں کہ آرہا ہوں، مگر نہیں آئے، پارٹی کا آئین کنوینر کو امیدوار چننے کا اختیار نہیں دیتا، پارٹی آئین آرٹیکل 16کےتحت امیدوار چننے کا اختیار رابطہ کمیٹی کو ہے.

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج بروز جمعہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت کنوینر کو ٹکٹ دینے کا اختیار حاصل نہیں.

البتہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے ہوئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں اور ان ہی کے دستخط کے حامل ٹکٹ سینٹ الیکشن کے لیے منظور کیے جائیں گے.

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved