Breaking News

کراچی، رینجرز نے 8 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کو پائیدار و مستحکم بنانے کے لیے سندھ رینجرز کی چھاپا مار کارروائیاں پوری کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران 8 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائی کے دوران ڈکیتی، منشیات فروشی اور قتل و غارت گیری میں ملوث 8 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اتحاد ٹاؤن، نارتھ کراچی اور گلبرگ کے علاقوں میں کی گئی چھاپا مار کارروائی میں ملزمان ہاشم، طارق، برہان عرف برگر، عامرعرف پانڈا اور آصف عرف انا کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ 3 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہیں اور ان ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ پولیس تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ملزمان کے خلاف چالان جمع کرا کے مزید کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔

خیال رہے جرائم کی بیخ کنی کے لیے 2013 سے جاری آپریشن میں رینجرز نے کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں جس کے باعث کراچی جو کبھی دنیا کا خطرناک ترین شہر ہوا کرتا تھا آج امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved