کراچی:ابراہیم حیدری میں جرگے کے حکم پر لڑکا لڑکی قتل

کراچی:  ملک کے سب سے بڑے شہر میں بھی جرگے فعال، کراچی کے ابراہیم حیدری میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی اور لڑکے کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا۔ عدالتی حکم پر قبرکشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی اور لڑکے کے قتل کے بعد عدالتی احکامات پر قبر کشائی کی گئی۔ لانڈھی شیرپاؤ قبرستان میں قبر کشائی کے بعد لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔ مجسٹریٹ ، علاقہ ایس ایچ او اور میڈیکل ٹیم موجود ہے۔ گزشتہ ماہ 17 سالہ بخت بجا اور 17 سالہ غنی الرحمان شادی کر کے حیدرآباد چلے گئے تھے۔۔ مقتولین کے والدین نے شادی کرانے کا بہانہ بنا کرانہیں بلایا۔ جس کے بعد جرگے نے جوڑے کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا حکم دیا۔ قتل کے بعد دونوں کو خفیہ طور پر قبرستان میں دفنا دیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ابراہیم حیدری پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جرگے کا سرپنیج سرتاج تا حال فرارہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.