کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حق میں وال چاکنگ

شہر قائد میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی کے حق میں یا مخالفت میں دیواروں پر نعرے لکھنا نئی بات نہیں لیکن اس بار شہر میں منفرد نوعیت کی وال چاکنگ کی گئی ہے۔ نامعلوم افراد نے لانڈھی تھانے کی دیوار پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حق میں وال چاکنگ کر دی۔ نامعلوم افراد تھانے کی دیوار پر اے ڈی خواجہ زندہ باد کے نعرے لکھ کر چلے گئے۔ علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ وال چاکنگ کرنے والے افراد کو نہیں جانتے، نہ کسی نے وال چاکنگ کرنے والے کو دیکھا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.