کراچی آنے کے لیے بہت کم غیر ملکی کھلاڑی تیار ہیں، نجم سیٹھی

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے دو فہرستیں مرتب کی ہیں، ایک فہرست ان کی ہے جو دونوں شہروں میں آنے کو تیار ہیں جبکہ دوسری فہرست ان کی ہے جو صرف لاہور میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تین میچز پاکستان میں ہوں گے، دو لاہور اور فائنل کراچی میں ہوگا۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے دو مرحلوں میں درست کیا جارہا ہے، امید ہے پی ایس ایل کے فائنل کیلیے فروری میں اسٹیڈیم تیارہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مزید فرنچائزز بنائی جائیں، امید ہے موجود فرنچائزز ہمیں سپورٹ کریں گی۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.