کراچی: بااثر افراد کا معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک کے گھر پر حملہ

  ملک کی معروف گلوکارہ شازیہ خشک بھی قبضہ مافیا سے نہ بچ سکیں، کراچی کے ریڈ زون میں واقع ایک رہائشی پروجیکٹ میں مقیم شازیہ خشک کے پڑوسی نے ان کے فلیٹ کے سامنے قبضہ کرنے کی کوشش کی، روکنے پر شازیہ خشک کے گھر پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد شازیہ خشک اور ان کی فیملی خوفزدہ ہیں۔ شازیہ خشک کے شوہر کا کہنا ہے کہ پڑوسی بااثر ہیں جو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود علاقہ پولیس نے معروف گلوکارہ سے تاحال رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی مدد، پولیس کی روایتی بے حسی نے شازیہ خشک کو مزید پریشان کر دیا ہے۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.