کراچی: بلاول اور آصفہ کی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں شرکت، سیلفیاں بھی بنوائیں

شہر قائد کے بے نظیر بھٹو پارک میں ایٹ فوڈ فیسٹیول کے شرکاء اس وقت حیران رہ گئے جب بلاول اور آصفہ بھٹو نے وہاں انٹری دی۔ بلاول اور آصفہ نے فیسٹول میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ لوگوں نے بلاول بھٹو کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور خوب سیلفیاں بنوائیں۔

بلاول بھٹو نے فیسٹیول میں پینٹنگ بھی بنائی۔ لوگوں نے بلاول بھٹو کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ ایٹ فوڈ فیسٹول میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی طرف نشاندہی کرتی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*