کراچی: رینجرزکی کارروائیاں، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز سمیت 8 گرفتار

khi rangers

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز نے لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں اور ایم کیوایم سے ہے۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے رواں سال کے گزشتہ 5ماہ کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ سے جولائی تک پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے 732 مقابلے ہوئے ہیں اور پولیس مقابلوں میں 913 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں 52 دہشت گرد وں،103 ڈکیتوں اور 5اغوا کاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائیوں سے جرائم پیشہ عناصر کے225 گروہوں کا خاتمہ ہوا ہے ۔پولیس مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران ملزمان سے ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن،6 ایل ایم جیز، 127 کلاشنکوف، 366 شاٹ گنز، 103ایم پی فائیو، 2681 پستول، 23خودکش جیکٹس، 120 ہینڈ گرنیڈز، 12راکٹ لانچرز،102 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور 17983 کی تعداد میں گولیاں بھی ملی ہیں۔

آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے جاری ٹارگیٹڈ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے خفیہ معلومات کے حصول اور تبادلوں کے مجموعی اقدامات کو مربوط بنایاجائے ۔

This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.