کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور رینجرز نے دو روزقبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران پر فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ ملزمان کی جانب سے رینجر پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان دو روز قبل بلدیہ میں رینجرز آپریشن کے دوران فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*