کراچی: رینجرز اور پولیس کا چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن، 15 افراد گرفتار

شہر قائد کی سرزمین سماج اور ملک دشمنوں پر تنگ کر دی گئی۔ محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اس دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور متعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ حراست میں لئے گئے افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.