کراچی: رینجرز کا آپریشن، 51 گاڑیاں اور اسلحہ برآمد، 6 کارندے گرفتار

ایک دو نہیں بلکہ پوری 86 گاڑیاں کرائے کے نام پر رینٹ اے کار والوں سے ہتھیانے والے سی کمپنی کے 6 کارندے رینجرز نے مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے 51 گاڑیاں برآمد کر لیں۔ بین الصوبائی کار لفٹر گروہ نے نئے ماڈلز کی چمچاتی گاڑیاں پرکشش کرائے کی لالچ دے کر مالکان سے حاصل کیں۔ برآمد کی گئی گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رِکوری میں بھی بہت خرچہ ہوا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے دیگر مفرور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.