کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد مارے گئے جن میں سے 2 کی شناخت مولوی اسحاق اور نذر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

نظر محمد کالعدم دہشتگرد تنظیم کے سربراہ حکیم اللہ محسود کا گارڈ جبکہ مولوی اسحاق لشکر جھنگوی کا کمانڈر اور مہران بیس اور ایئرپورٹ حملوں کا سہولت کار تھا۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.