کراچی: صرف خواتین کو لوٹنے والا ڈکیتوں کا انوکھا گروہ گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشنز یونٹ نے ڈکیتوں کا ایک انوکھا گروہ گرفتار کیا ہے، جو فقط خاتون کو لوٹتا اور اپنے اصولوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے.

تفصیلات کے مطابق پولیس کی حالیہ کارروائی میں گرفتار ہونے والے اسٹریٹ کرمنلز عبدالستار، اسحاق، طاہر اور ندیم احمد نے دوران تفتیش حیران کن انکشافات کیے.

ڈکیتوں نے واردتوں کے اصول و ضوابط اور طریقہ کار وضع کر رکھا ہے. کارروائیاں‌ پورے ہفتے پر محیط نہیں‌ ہوتی تھیں. ملزمان جمعرات کو مزار پر حاضری اور جمعے کو نماز جمعہ کی چھٹی کیا کرتے تھے، وارداتیں‌ باقی پانچ روز کی جاتیں.

دل چسپ امر یہ ہے کہ ملزمان کے اصولوں میں صرف خواتین کو لوٹنا شامل تھا. مزید یہ کہ وہ دوپہر چار بجے سے پہلے ہی وارداتیں کرتے تھے. چار بجے کے بعد ملزمان اپنے گھروں میں جاکر خاندان کو وقت دیتے.

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*