Breaking News

کراچی: فکس اِٹ کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن گرفتار

 

شہر قائد میں فکس اِٹ تحریک پھر ایکشن میں آ گئی۔ گورنر ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے احتجاجی مارچ کے شرکاء کو پانی کی توپ سے دھوڈالا۔ آنسو گیس کی بھی شیلنگ کی گئی۔  سندھ میں معیاری تعلیم دو  کے نعرے لگاتے ہوئے سماجی تنظیم  فکس اٹ  کے بانی عالمگیر اپنے ساتھیوں سمیت پھر کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے۔ کارکنوں نے پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور ان کا رخ گورنر ہاؤس کی جانب تھا۔ مظاہرین کو دیکھ کر پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور انہیں روکنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا اور پانی سے دھو ڈالا۔ پانی کی توپ نے مظاہرین کے قدم اکھاڑ دیئے مگر کراچی پولیس نے اسی پر اکتفا نہ کیا اور کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل بھی برسائے۔ پولیس نے نہ صرف مظاہرین کو گورنر ہاؤس جانے سے روک دیا بلکہ کئی کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved