کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

نارتھ کراچی کے ڈی اے چورنگی کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ امہ حبیبہ کے نام سے کر لی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں لئیق نامی شخص شامل ہے۔ ادھر لیاقت آباد پل پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹرک سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن ڈسکو موڑ کے قریب رکشہ الٹ گیا۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.