Breaking News

کراچی: مغوی بچے کی بازیابی کیلئے پولیس کی کارروائی، 2 اغواء کار ہلاک

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس کے انٹی وائلنٹ کرائم کنٹرول سیل کے چھاپے کے دوران 5 سالہ بچے کو اغوا کرنے والے 2 ملزمان انجام کو پہنچ گئے۔

گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب اے وی سی سی پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی، چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ہلاک ملزمان نے 2 روز قبل ڈیفنس 26 سٹریٹ سے آبان نامی بچے کو اغوا کیا تھا۔ ہلاک ملزموں کے شناخت ظہیر اور ذکی کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved