کراچی میں خطرناک وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

نگیلریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی ہے۔ اسپتال میں زیر علاج نارتھ کراچی کا رہائیشی محمد عدنان کا انتقال ہو گیا ہے، عدنان کی عمر 30 سال تھی ۔ نیگلیریا کمیٹی فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق رواں سال نیگلیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیگلیریا خطرناک مرض ہے جس کے شکا رہونے والے زیادہ تر افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کی ویکسین موجود نہیں۔ نیگلیریا انفیکشن کا وائرس صاف پانی میں ہوتاہے جوناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوتاہے۔ اس سے متاثر ہونے والا شخص 72 گھنٹوں میں دم توڑ دیتا ہے۔
Adver
This entry was posted in صحت, اہم خبریں. Bookmark the permalink.