کراچی :وین میں سلنڈر دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

کراچی : کراچی میں پکنک کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد وین میں سلنڈر دھماکے سے آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ، چار زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ چھٹی کے دن پکنک کی تیاری میں صبح سویرے گھر سے نکلنے والا خاندان آنے والی آفت سے بے خبر تھا ۔ ہائی ایس وین گارڈن کے علاقے میں پہنچی تو چڑیا گھر کے قریب وین کے اندر شارٹ سرکٹ سے لگ گئی جس کے باعث سلنڈر پھٹ گیا ۔ آگ اتنی شدید اور تیزی سے لگی کہ چھ افراد موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والی دو خواتین ، ایک بچے اور تین مردوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جھلس کر زخمی ہونے والے چار افراد اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.