کراچی: ٹریفک وبالِ جان، شارع فیصل پر گاڑیاں رینگنے، ایمبولینسز پھنسنے لگی

شہر قائد میں ٹریفک جام سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ آج کل شارع فیصل پر ری کارپٹنگ کی وجہ سے تو شہریوں کا گزرنا محال ہونے لگا ہے۔ ڈرگ روڈ ہو، بلوچ کالونی ہو یا ایف ٹی سی، ہر جگہ صرف گاڑیوں کی قطاریں نظر آتی ہیں۔ گورا قبرستان کے قریب سڑک کی ری کارپٹنگ کے باعث ٹریفک کو صرف ایک لین سے گزرنا پڑتا ہے جس کے باعث صبح شام گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہتی ہیں۔ دفاتر جانے والے راستہ بھر پریشان رہتے ہیں۔ بلوچ کالونی سے گورا قبرستان تک نہ صرف شہری بلکہ ایمبولینسز بھی گھنٹوں پھنسی رہیتی ہیں۔ کوری روڈ تھری اور پریڈی سٹریٹ پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ جانے کی وجہ سے یہی صورتحال رہتی ہے
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.