کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار

درخشاں کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے دو مفرور ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں مفرور ملزمان خیرپور پولیس کو مطلوب ہیں۔ ادھر پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائی کر کے چار افغان نیشنل گرفتار کر لئے۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس پولیس نے ہی انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مفرور ملزم محسن راشد کو بھی گرفتار کر لیا۔ گلبہار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ عزیزآباد میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 جواری گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور سامان برآمد ہوا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.