کراچی :کورنگی میں راتوں رات سکول کی عمارت گرا دی گئی

کراچی میں کورنگی کراسنگ پر سکول منہدم کر دیا گیا ۔ کے ڈی اے حکام کہتے ہیں سکول غیر قانونی تعمیر کیا گیا ، معاملہ چائنا کٹنگ کا ہے ، طلبہ اور اساتذہ نے منہدم سکول پر احتجاج کیا ۔ کراچی میں قبضے کے نام پر سکول گرا دیا گیا ۔ کورنگی کراسنگ پر پرائیویٹ سکول میں دو سو بچے زیر تعلیم ہیں ۔ گزشتہ روز کے ڈی اے عملے نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی اور عمارت منہدم کر دی ۔ سکول انتظامیہ کے مطابق ڈیڑھ سال پہلے لی گئی زمین کی ملکیت کے تمام کاغذات موجود ہیں ۔ سکول پرنسپل کچھ بھی کہیں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی والے کچھ سننے کو تیار نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری کارستارنیاں قبضہ مافیا کی ہیں ، کے ڈی اے نے کاغذات بھی جعلی قرار دے دیئے ۔ معاملے پر طلبہ اور اساتذہ نے ملبے کے ڈھیر پر احتجاج کیا اور سکول کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.