کراچی: کورنگی میں رینجرز سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

کورنگی صنعتی ایریا میں رینجرز سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ڈاکو گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کی شناخت ناصر عرف کالا کے نام سے کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس چھاپے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اورنگی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.