کراچی کے مسائل کا حل بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے میں ہے:عمران خان

تفصیلات کے مطابق عمران خان نےکراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بہترنظام خیبر پتونخوا میں ہے اور خیبر پختونخوا کی پولیس پورے پاکستان کے لیے مثالی ہے۔ عمران خان نے کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں ہیں اور عوام کا پیسہ بھی ان پر خرچ نہیں کیا جارہا ہے، کراچی کے مسائل کا حل صرف بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومت کرنے والی ہر پارٹی نے شہر کی صورتحال کر بہتر بنانے کے بجائے صرف پیسہ بنایا ہے، لیکن ہم کراچی سے پیسہ نہیں بنائیں گے بلکہ کراچی کو مکمل منصوبہ بندی کے تحت مسائل سے نکال کر مثالی شہر بنائیں گے۔ آج خیبر پختونخوا میں پولیس کا نظام مثالی ہے جس کی کوششوں سے صوبے کی دہشت گردی میں واضح کمی سے ہر طرف امن و امان ہے جس کی مثال نواز شریف کا کے پی کے میں آکر تقریر کرنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ میں کون سا ایسا ادارہ ہے جس کو سندھ حکومت نے ٹھیک کیا گیا ہو، پولیس اور تعیلم کے ںظام کا بیڑاغرق کر دیا ہے، ان لوگوں کو صرف پیسے سے غرض ہے۔ سندھ حکومت کراچی میں پولیس کا نظام ڈلیور ہی نہیں کرسکی اس لیے رینجرز کو کراچی میں سکیورٹی کے معاملات سنبھالنا پڑے، پولیس کو یہاں صرف اپنی طاقت اور مظلوم لوگوں پر جھوٹی ایف آئی آروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسی لیے پولیس کے نظام کو کو ٹھیک نہیں کیا جاتا تاکہ ان سے غلط کام کروایا جاسکے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.