کراچی: گھریلو ملازمہ پر مالکن کا تشدد، بچی گھر سے بھاگ کر تھانے پہنچ گئی

کراچی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ مالکن کے تشدد سے تنگ آئی نو سالہ ثناء کچرا پھینکنے کے بہانے گھر سے باہر آئی اور ٹیپو سلطان تھانے پہنچ گئی۔ ثناء کے مطابق اس کے ماں باپ نے پیسوں کے بدلے اسے ماریہ نامی خاتون کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچی فیصل آباد کی رہائشی ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں لیکن کم عمری کے باعث معاملہ صحیح طرح بیان نہیں کر پا رہی۔ پولیس کے مطابق معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مالکن اور والدین سے بھی پوچھ گچھ کریں گے۔ تشدد میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.