کروڑوں لوگوں نے منتخب کیا اور5 لوگوں نے رسوا کرکے نکال دیا،نوازشریف

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اللہ دیکھ رہا ہے، میری اپیل عوام کی عدالت میں ہے اور میں عوام کی عدالت میں حاضر ہوں، مجھے بڑی تیز رفتاری سے کارروائی کرنے نکالا گیا اور اگر مجھے آج نہ نکالا جاتا تو اگلے 3،2 سال میں اس ملک میں کوئی بے روزگار نہ رہتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے اور میں نے دن رات ایک کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا لیکن مجھے کام کرنے نہیں دیا  گیا اور ملک میں خوشحالی آرہی ہے لیکن ملک میں لوڈشیڈنگ والوں نے کیا کیا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ صدر نے مجھے فارغ کیا اور دوسری بار مشرف نے میری حکومت توڑی اور اس بار پانچ لوگوں نے وزیراعظم کو رسوا کرکے نکال دیا اور ایک بار پھر آپ کے ووٹ کوپاؤں تلے روندا گیا  لیکن سارا پاکستان کہہ رہا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام نہیں چل سکتا، تقدیر بدلنے کیلیے آپ کو نوازشریف کا ساتھ دینا ہوگا، کیا مجھے گھر بیٹھ جانا چاہیے یا ظلم کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.