کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی”تحریک احتساب “ کا آغاز آج پشاور سے ہو گا ،ریلی میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد جاری

im k

پشاور ( بادبان ٹی وی )حکمرانوںکی کرپشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں آج پی ٹی آئی کی ”تحریک احتساب “ ریلی کا آغاز آج پشاور سے ہو گا۔ ریلی کا آغازپیرزکوڑی پل سے ہو گا جہاں پر عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ عمران خان کا آزادی کنٹینر بھیپیرزکوڑی پل پر ہی موجود ہے ۔ ریلی میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کارکن قافلوں کی صورت میں پشاور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کے بعد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی ”تحریک احتساب “ کا آغاز کر رہی ہے جس کیلئے اس بارپشاور کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ریلی پشاور سے اٹک تک جائے گی ۔

کارکنوں کو پشاور سے روانگی کیلئے 10بجے کا وقت دیا گیا ہے۔ریلی کا ماحول گرمانے کیلئے ڈی جے بٹ بھی موجود ہونگے جبکہ ریلی کے استقبال کیلیے جی ٹی روڈ کو پوری طرح سجا دیا گیا ہےاورریلی کا استقبال کرنے کیلئے شاہراہ کو جگہ جگہ پارٹی جھنڈوں اورخیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے۔

عمران خان تحریک کا آغاز پشاور کےپیرزکوڑی پل سے کریں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ تحریک احتساب کے دوران عمران خان پشاور ، نوشہرہ ، جہانگیرہ اور خیرآباد میں بھی کھلاڑیوں کا خون گرمائیں گے ۔

احتساب تحریک کیلئے آزاد ی مارچ کے کنٹینر کو احتساب کنٹینر میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں تمام تر سہولیات کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔پشاور ریلی میں شرکت کیلئے بنوں سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ پشاور کیلئے روانہ ہو گیا ہے جبکہ دیگر شہروں سے بھی کپتان کے چاہنے والے قافلوں کی صورت میں پشاور پہنچ رہے ہیں ۔

This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.