کرکٹر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرنے والے نوجوان آل راؤنڈر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق محمد نواز کی اہلیہ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے اور دونوں کی شادی وہیں انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا پینٹ کوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید گاؤن زیب تن کیا۔ شادی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی رحمت سے ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ دونوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.