کشیمریوں کے حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑا نہیں جاسکتا چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ذبیر محمود حیات۔ ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کے زیر اہتمام ممبئی حملوں سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
کشیمریوں کے حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑا نہیں جاسکتا چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ذبیر محمود حیات کہتے ہیں قانون سازی کو بظور ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں

ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کے زیر اہتمام ممبئی حملوں سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا قوانین انسانی بہتری کیلیے بنائے جاتے ہیں لیکن آزاد کشمیر میں ان قوانین کا فقدان ہے کشمیری عوام اپنی آزادی کے حصول کیلیے جہدوجہد کررہے ہیں

جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا قاد اعظم کی پاکستان کی بنیاد قوانین پر رکھی بین الاقوامی قوانین اقوام کو ایک جگہ مل بیٹھنے کا فورم مہیا کرتےہیں۔۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر آئی ایس ایل کے صدر بلال احمر صوفی کا کہنا تھا ممئی حملہ کیس کی پاکستان کیخلاف سازش تھا بھارت نے پاکستان کو کیس کی تحقیقات کرنے سے بھی روکا