کلبھوشن کے معاملے میں حکومتی ناکامی نظر آ رہی ہے :خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کلبھوشن کے معاملے پر حکومتی نااہلی نظر آ رہی ہے ، شکوک شبہات بڑھ گئے ، قائد حزب اختلاف نے عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے مسئلے کا تعلق ملک کی سیکیورٹی سے ہے ، حکومت ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ بھی پارلیمنٹ میں پیش کرے ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کیلئے بڑا دھچکا ہے اس کی امید نہیں تھی ، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں سے شکوک و شہبات میں اضافہ ہو رہا ہے اور حالات واضح نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ملک کا کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے ، وزیر اعظم نے یہ عہدہ بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.