کلثوم نواز کے انتقال کے بعد فیصلے کا آنا شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے، بلاول

لاہور: چیئرمن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے فیصلے کا آنا شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے۔

بیگم کلثوم کے انتقال کی وجہ سے شریف خاندان مشکل وقت سے گزر رہا تھا اور اس فیصلے کا آنا شریف خاندان کے لیے ایک ریلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کے قانونی پہلوؤں پر کوئی رائے نہیں دے سکتے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپیلوں کے مراحل ابھی باقی ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہےکہ عدالتیں کسی کے خلاف سیاسی انتقام کے عمل کا حصہ نہیں ہیں، جمہوری نظام آگے بڑھانے کے لیے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی لازمی جُز ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.