کمپنیز سکینڈل، حکومت نے نیب تحقیقات کو لٹکانے کی حکمت عملی بنا لی: ذرائع

ذرائع کے مطابق، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیب تحقیقات کو لٹکایا جائیگا تاکہ انکوائری کا سلسلہ شروع ہی نہ ہو سکے، نیب کو صرف وہی ریکارڈ دیا جائیگا جو ایس ای سی پی کو فراہم کیا جائیگا، کمپنیز کس ایکٹ کے تحت بنائیں، کتنی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، اس طرح کا سارا ریکارڈ دیا جائیگا۔

تاہم، ذرائع کے مطابق، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب کو تحقیقات کے لئے تمام ریکارڈ فراہم کرنے سے بہت مسائل پیدا ہوں گے۔ اجلاس میں راشد محمود لنگڑیال، کمپنیز کے 2 اہم سی ای اوز اور 2 سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.