کنونیئر شپ کے بعد فاروق ستار کی اسمبلی رکنیت کو بھی خطرہ

  ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی عدالت میں درخواست دائر کرے گی کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے دھوکے اور فراڈ سے پارٹی آئین تبدیل کیا لہذا اُن کے خلاف آرٹیکل 62،63 کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ رابطہ کمیٹی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھوکا اور فراڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار صادق اور امین نہیں رہے، آئین پاکستان کے تحت کوئی بھی جھوٹا اور بے ایمان شخص پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی (بہادرآباد گروپ) سابق کنونیئر کے خلاف عدالت میں تمام شواہد بھی پیش کرے گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.