کوئٹہ آمد پر عمران خان کا شاندار استقبال، کل جلسے سے خطاب کریں گے

پی ٹی آئی آج کوئٹہ میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ کھلاڑیوں کا جنون جنون عروج پر ہے اور ہر سو پارٹی رنگوں کی بہار ہے۔ شہر بھر میں بینرز اور پوسٹرز آویزاں ہیں۔ سٹال سج گئے ہیں۔ ایوب سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کرسیاں اور دیگر سامان پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں ایئرپورٹ سے جلوس کی شکل میں قیام گاہ تک لایا گیا۔ شیخ رشید اور جہانگیر ترین بھی کپتان کے ساتھ ہیں۔ ان کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ روڈ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ -
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.