کوئٹہ میں سائبیرین ہواؤں کا راج، سردی کے باعث معمولات زندگی متاثر

کوئٹہ میں ان دنوں سائبیرین ہواؤں کا راج ہے، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شہر میں شام ڈھلتے ہی درجہ حرارت نقطہ انجماد گر جانے سے شہر کی سڑکیں ویرانی کا منظر پیش کرتی ہیں۔ لہو جما دینے والی سردی نے ریڑی بان، محنت و مشقت کرنے والے افراد اور دیگر دہاڑی دار مزدوروں کی آمدنی پر بھی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خشک سردی کی شدت سے بچنے کے لیے خشک میوہ جات اور گرم غذا کی تاثیر والی اشیاء کے استعمال سے اس موسم میں پھیلنے والی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.