کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پولیس کے مطابق عیسی نگری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گلی میں کھڑے افراد پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سیمیول اور اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ باقی 5 افراد زیر علاج ہیں۔ واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔ لواحقین نے واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر لاشیں ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.