کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا، کلبھوشن کیس کی تیاری نہ کرنے پر عمران خان برہم

صوبائی دارالحکومت پہنچنے پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جس طرح نواز شریف خود پر خودکش حملے کر رہا ہے، لگتا ہے حکومت کا اب زیادہ وقت نہیں رہا، نواز شریف زرداری سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 سال سے 7 لاکھ ہندوستانی فوج کشمیر پر قابو نہیں پا سکی، آج بھی کشمیر میں لوگ اپنے حق آزادی کی جد و جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ یہاں چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، چھوٹے صوبوں کو گیس، بجلی اور پانی میں منصفانہ حصہ تک نہیں ملتا اور جو کچھ چھوٹے صوبوں کو ملتا ہے وہ کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم یوتھ لون سکیم میں 70 فیصد قرضے پنجاب کو دیئے گئے، ہماری حکومت چھوٹے صوبوں کو انصاف فراہم کرے گی، پانامہ کیس میں پھنسا رہا جس کی وجہ سے کوئٹہ نہیں آ سکا، پاکستان کا بنیادی مسئلہ ہی کرپشن ہے، کرپشن اور غربت کیوجہ سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے، پانامہ کا کیس سپریم کورٹ اور سڑکوں پر بھی لڑا گیا، پانامہ کیس کیوجہ سے لوگوں میں شعور بڑھا ہے، کل کوئٹہ میں پانچ سال بعد جلسہ کروں گا، شدت سے منتظر ہوں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.