کولنگ ووڈ، ڈوپلیسی، مورکل اور سیموئل بدری ورلڈ الیون میں شمولیت پر آمادہ

ورلڈ ٹی 20 کی فاتح انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر نے ورلڈ الیون کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں لاہور آنے والی ٹیم کے ساتھ 12، 13 اور 15 سمتبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے، ورلڈ الیون میں شمولیت کی صورت میں کولنگ ووڈ کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے، ورلڈ الیون کے ہر ممبر کو 75 ہزار پاؤنڈ کے قریب ادائیگی کی جائے گی جس کو بین الاقوامی سیریز کا درجہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئل بدری، جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور مورنے مورکل نے بھی ورلڈ الیون کے لئے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔
قبل ازیں پاکستان کا دورہ کرنے والی عالمی ٹیم کیلیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر کے نام سامنے آئے ہیں ورلڈ الیون کی کپتانی کیلیے ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ سے بات چیت جاری ہے جبکہ چند روز میں ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
This entry was posted in قومی, کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.