‘کوٹہ سسٹم ختم ہو گیا پھر بھی کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جار ہا ہے’

کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں پولیس اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور پولیس سے ایک چھرا مار بھی نہیں پکڑا جا رہا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوٹہ سسٹم ختم ہو گیا مگر اس کی بنیاد پر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جانا بند نہیں ہوا۔ سربراہ ایم کیو کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی کارکن کو گمشدہ یا لاپتا نہیں رہنا چاہئے، مردم شماری کا معاملہ بھی لوگوں میں بے چینی پیدا کر رہا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.