کپاس کی قیمت 8 ہزار روپے فی من ہوگئی

کپاس کی قیمت 400 روپے اضافے سے 8 ہزار روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی ماکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے اور پانی کی قلت کے باعث سندھ میں کپاس کی بوائی اب تک شروع نہ ہونے سے اس کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ چار روز کے دوران کپاس کی قیمت 400 روپے اضافے سے 8 ہزار روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق فروری کے آخر تک سندھ میں کپاس کی بوائی شروع ہوجاتی ہے مگر پانی کی کمی ہونے کے باعث سندھ میں کپاس کی بوائی تاخیر کا شکار ہے۔ دوسری جانب بین الاقومی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ مقامی مارکیٹ میں بھی کپاس مہنگی ہو رہی ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.