کپاس کے نرخوں‌ میں 200 روپے فی من اضافہ

کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے، روئی کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 700 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر سے بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان میں گذشتہ سیزن کے مقابلے رواں برس کپاس کی پیداوار میں اضافہ تو ہوا مگر موسمیاتی تبدیلوں اور پانی کی قلت کے باعث معیاری کپاس کی قلت ہے یہی وجہ ہے کہ کپاس کی درآمد بھی جاری ہے۔

 

کاٹن جنرز فورم کے مطابق چین کی جانب سے امریکی کپاس کی درآمدات پر 25 فیصد ڈیوٹی کے نفاز سے چین کے درآمدکنندگان نے اب بھارت سے کپاس کی خریداری کی تیاری کرلی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سیمت دیگر ممالک میں کپاس کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.