کپتان نے سرگودھا سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فیصل فاروق چیمہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرسرگودھا پی پی 35سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی وکٹ بھی گرا ئی، فیصل آباد سے سابق ایم این اے نواب شیر وسیر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ نوا ب شیر وسیر وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*