کینسر کے مرض میں مبتلا سونالی کی بیٹے کیساتھ تصویر وائرل

 

 

 

اداکارہ سونالی باندرے اس وقت کینسر جیسے مرض سے لڑ رہی ہیں وہ اپنے مرض کے بارے میں مداحوں کو ہر روز سوشل میڈیا پر بتاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ نے اب ایک اور نئی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے رنویر کیساتھ موجود ہیں جبکہ وہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اس پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے بتایا ان کیلئے اپنے کینسر کا بیٹے کو بتانا کتنا مشکل تھا۔

سونالی کے مطابق ان کا 12 سالہ بیٹا اس مشکل وقت میں ان کی طاقت بن چکا ہے ،انہوں نے لکھا 12 سال 11 ماہ اور 9 دن قبل جب تم اس دنیا میں آئے تو میری مکمل توجہ کا مرکز بن گئے اور جب مجھے اپنے کینسر کا معلوم ہوا تو سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ تمہیں اس کے بارے میں کیا اور کیسے بتایا جائے

سونالی نے مزید لکھا کہ تم سے جھوٹ بولنے کے بجائے میں نے اور گولڈی (شوہر)نے فیصلہ کیا کہ ہم ایمانداری سے تمہیں سب بتائیں گے ،میرے بیٹے نے اس خبر کو بہت سمجھداری سے سنا اور اب وہ میری مثبت سوچ کی وجہ سے میری طاقت بن چکا ہے ، کبھی تو وہ میرا کردار اپناتے ہوئے مجھے بتاتا ہے کہ اب کیا کرنا چاہیے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*